پاک فوج ہماری جان

دشمن قوتیں جب میدان میں افواج پاکستان کا مقابلہ نہ کرسکیں تو انہوں نے پروپیگنڈے کا سہارا لیا بالکل وہی پروپیگنڈا جس سے شام عراق اور لیبیا جیسی فوج کو کمزور کیا گیا اور پھر ان ملکوں کا حال کیا ہوا دنیا نے دیکھا آج پاکستان کو بھی اسی طرف دھکیلا جارہا ہے مس انفارمیشن وار ہے جو ہم پر مسلط کی گئی ہے اور اس مہم کو ہمارے سیاسی لیڈران کی غیر دانستہ طور پر کی گئی باتوں سے اور تقویت ملی ہے ہمارے سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے اپنے کیے گئے گند کو صاف کرنے کے لیے الزام فوج پر لگانے کو اپنا وطیرہ بنالیا ہے غلطیاں خود کرتے ہیں الزام فوج پر تھوپ دیتے ہیں ملکی تاریخ اٹھا کر دیکھ لیں جس کی بھی حکومت جاتی ہے اس کے تمام تر نشتر افواج پاکستان کی طرف ہوتے ہیں،جب حکومت میں آتے ہیں تو یہ فوج اچھی اور جب اپنی نااہلیوں کی وجہ سے حکومت سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں تو ملبہ فوج پر ڈال کر اپنے حمایتیوں کی ہمدردیاں سمیٹنے کی کوششیں شروع کردیتے ہیں،ایک طرف فوج ملک دشمنوں کے خلاف برسرپیکار ہوتی ہے دوسری جانب اپنوں کی توپوں کا رخ بھی اس کی طرف ہوجاتا ہے وہ فوج جو اپنی عوام کے لیے شدید ترین گرمی اور لہو جمادینے والی سردی میں بھی دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہوتی ہے اس پر  ٹھنڈے کمرے میں بیٹھ کر چند احسان فراموش تنقید کررہے ہوتے ہیں یہ سیاسی رہنما بھی کتنے ہوشیار ہیں ہر اچھے کام کا کریڈٹ خود لیتے ہیں اور ہر ناکامی کو فوج پر ڈال دیتے ہیں ایک طرف کہتے ہیں فوج کے اشارے کے بغیر اس ملک میں کچھ نہیں ہوسکتا تو دوسری جانب کہتے ہیں ایٹمی دھماکے ہم نے کیے سی پیک ہم نے شروع کیا دوست ممالک سے جو اربوں ڈالرز کی مدد ملی وہ ہماری وجہ سے ملی،منافقت کی بھی کوئی انتہا ہوتی ہے مطلب میٹھا میٹھا ہپ کڑوا کڑوا تھو،موجودہ حالات میں فوج پر تنقید تو سمجھ سے بالاتر ہے سابقہ حکومت کے تو عسکری اداروں سے تعلقات ماضی کی سب حکومتوں سے بہتر رہے افواج پاکستان نے اپنے جوانوں کی تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا ملکی معیشت کی خراب صورتحال کے باعث اپنا بجٹ کم کیا جب پڑوسی ملک بھارت اور عالمی طاقتوں نے اپنی افواج کا بجٹ دُگنا کیا اس موقع پر ہماری افواج نے اپنا بجٹ کم کیا،فوج دنیا کی سب طاقتوں سے لڑ سکتی ہے لیکن اپنوں سے نہیں یہ وہی فوج ہے جس نے امریکہ کی مدد سے امریکہ کو افغانستان میں شکست دی جس نے سویت یونین کو دھول چٹائی،آج جس فوج پر الزام تراشی کی جارہی ہے یہ وہی فوج ہے جس کے خلاف امریکہ کے سیاستدان سی آئی اے کے افسران تنقید کر چکے ہیں امریکی دانشور یہ کہتے نظر آتے ہیں کہ ہم افغانستان میں ناکام پاکستانی فوج کی وجہ سے ہوئے فوج پر امریکہ کے دباؤ کا گھٹیا الزام لگانے والے لنڈے کے دانشور اگر تھوڑی بہت بھی غیرت رکھتے ہیں تو امریکی حکام کے یہ بیانات بھی شیئر کریں اور شرم کرتے ہوئے معافی نہیں بھی مانگیں تو کم سے کم اس ادارے کو اپنی سیاست میں نہ گھسیٹیں جو کسی ایک جماعت یا طبقے کی نہیں بلکہ پورے پاکستان کی فوج کے ساتھ ساتھ عالم اسلام کی طاقتور ترین فوج ہے فوج پر تنقید کرنے سے پہلے ہزاروں شہدا کی قربانیوں کو مت بھول جایا کریں ان معصوم بچوں کو نہ بھول جایا کریں جن کے والد کی شہادت سے آج کروڑوں بچے محفوظ ہیں ان ماؤں بہنوں کو مت بھولا کریں جن کے لخت جگر اور سہاگ کی قربانی کی وجہ سے یہ ملک قائم و دائم ہے اس بوڑھے باپ کو مت بھولا کریں جس نے اپنے بڑھاپے کے سہارے کو دھرتی ماں پر قربان کرکے کروڑوں نوجوانوں کی جوانیوں کو محفوظ بنایا سیاسی جماعتوں اور رہنماؤں کا فرض ہے کہ سیاسی بلوغت کا مظاہرہ کریں اور اپنے گند کو فوج پر ڈالنے کی روایت کو ختم کریں کیونکہ ہماری آزادی کی واحد ضامن ہماری مضبوط افواج ہیں جو ہمارا فخر بھی ہے

Post a Comment

Previous Post Next Post