علامہ راشد محمود سومرو کی جمعیت علمائے اسلام صوبہ سندھ کی مجلس عاملہ کے ہمراہ کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس

 

ارشد شریف اور صدف نعیم کی وفات پر تمام صحافتی برادری اور انکے اہل خانہ سے دلی  تعزیت کرتے ہیں۔ صحافتی برادری کا پاکستان کی سالمیت اور جمہوریت کیلئے ایک اہم کردار ہے۔ لاہور میں فسادی مارچ میں کیمرہ مین صحافی حضرات پر پنجاب پولیس کی جانب سے کی جانے والی بہیمانہ تشدد کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔ عمران خان اپنے فسادی مارچ کے ذریعے اسلام آباد پر قابض ہونا چاہتا ہے۔ عمران خان اپنے فسادی مارچ کو جہاد جیسے عظیم لفظ کی توہین کررہا ہے۔ عمران نیازی نے آج بھی اپنے کنٹینر پر امر بالمعروف لکھا ہے لیکن اسی کنٹینر پر تمام خرافات ہوتے نظر آرہے ہیں۔ دختران قوم کو سرعام برہنہ نچواکر یہ فسادی شخص کونسے انقلاب کی بات کررہا ہے۔ میں آج ملک کے تمام مفتیان کرام سے مطالبہ کرتا ہوں کہ جو شخص سرعام قوم کی بیٹیاں نچواتا ہے اور دین کی غلط تشریح کرتا ہے اور امر المعروف کی غلط تشریح کرتا ہے یقیناً ہمارے مفتیان کرام کو میدان میں آنا چاہیے۔ ملک کے مفتیان کرام اور علماء کرام اس فتنے کی سرکوبی کیلئے قوم کی رہنمائی کریں۔ عمران نیازی فتنہ مارچ کو جہاد مارچ سے تشبیہ دے رہا ہے۔ ارشد شریف کو پاکستان چھوڑنے پر کس نے مجبور کیا جبکہ ملک کے تمام سیکیورٹی اداروں نے ارشد شریف کے تھریڈ کا انکار کیا ہے۔عمران نیازی اگر واقعی مارچ کرنا چاہتا ہے تو مولانا فضل الرحمن کی شاگردی میں آجائیں تب مارچ کریں ۔عمران نیازی کا مارچ قوم کی نہیں بلکہ اسکے اپنی کرسی کے مفاد کیلئے کیا جارہا ہے۔ جس شخص نے پاکستان کی معیشت کا قتل عام کیا اور ایفٹیف کے جھولی میں پاکستان کو گروی رکھا وہ کس منہ سے مارچ کررہا ہے۔ پاکستان کے الیکشن کمیشن نے متفقہ فیصلہ کیا کہ عمران خان سرٹیفائڈ چور ہے اور پاکستان کے دشمن ملک ہندوستان سے فنڈ لیا ہے۔ جو شخص پہلے حکومت میں بیٹھ کر پاکستان کی معیشت کا جنازہ نکال رہا تھا اور جب آج پاکستان اک بار پھر معاشی طور پر مستحکم ہورہا ہے تو آج یہ فسادی اپنے فسادی مارچ سے پاکستان کی معیشت کو نقصان پہنچا رہا ہے۔ 
مولانا فضل الرحمان نے روز اول سے کہا تھا کہ جنرل باجوہ نے غلط شخص سے دوستی رکھی ہے جو آج کنٹینر پر چڑھ کر ملک کے تمام سیکیورٹی اداروں کو نشانہ بنارہے ہیں۔ جمعیت علماء اسلام پاکستان نے سولہ سال سے اس فتنے کا مقابلہ کیا اور اب بھی انشاءاللہ اس فتنے کی سرکوبی کیلئے اپنا کردار ادا کررہے ہیں ۔ امریکی سازش کا جھوٹا بیانہ قوم کے سامنے پیش کرنے والا گالیاں پی ڈیم ایم کو دے رہا ہے اور امریکہ کی منتے ترلے کررہا ہے یہ عجیب سازش ہے۔ عمران نیازی چور چور کا کھیلنے والا خود گھڑی، توشہ خانہ سرٹیفائڈ چور نکلا۔ سیلاب متاثرین کے نام پر فنڈ جمع کرنے والا اور شوکت خانم ہسپتال کے نام پر چندے جمع کرنے والا عمران نیازی آج وہی فنڈ پاکستان کے خلاف استعمال کررہا ہے ۔ہم رانا ثناءاللہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ عمران نیازی سرٹیفائڈ چور کو مدینہ کی ریاست کے فیصلے مدنظر میں منطقی انجام تک پہنچاکر اسلام آباد ڈی چوک پر سرعام اسکا ہاتھ کاٹا جائے۔ 06 نومبر کو حیدر آباد میں صوبائی سطح کا اور 20 نومبر کو شکارپور میں مرکزی سطح کا جلسہ ہوگا جس سے مولانا فضل الرحمن خطاب کریں گے۔ گزشتہ روز مچھر کالونی میں ہونے والے واقعے کی پر زور مذمت کرتا ہوں اور اور وزیر اعلیٰ سندھ سے مطالبہ کرتا ہوں کہ اسکی تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطح کی جوائنٹ کمیٹی تشکیل دی جائے. سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ابھی تک پانی کھڑا  ہے جو سندھ حکومت کی غفلت ہے۔ میاں شہباز شریف کا انتہائی مشکور ہوں کہ انہوں نے سندھ سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور متاثرین میں نقد رقوم تقسیم کی۔ افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہم لڑین گے کسی کو ملک کے ادارون کو کمزور کرنے نہین دین گے.علامہ راشدسومرو

 


Post a Comment

Previous Post Next Post